📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1530

Sunan an-Nasa'i Hadith 1530 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #22 📁 کتاب: نماز خوف کے احکام و مسائل (كتاب صلاة الخوف) ←
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1530 Sunan an-Nasa'i 1530
کتاب #22: کتاب: نماز خوف کے احکام و مسائل
1: بَابُ :
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ، قال: كُنَّا مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي بِطَبَرِسْتَانَ وَمَعَنَا حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ , فَقَالَ: أَيُّكُمْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ؟ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَنَا فَوَصَفَ , فَقَالَ:" صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ بِطَائِفَةٍ رَكْعَةً صَفٍّ خَلْفَهُ وَطَائِفَةٍ أُخْرَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالطَّائِفَةِ الَّتِي تَلِيهِ رَكْعَةً , ثُمَّ نَكَصَ هَؤُلَاءِ إِلَى مَصَافِّ أُولَئِكَ , وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً".
ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں تھے ، ہمارے ساتھ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بھی تھے ، سعید نے پوچھا : تم میں سے کس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خوف کی نماز پڑھی ہے ؟ تو خذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے ، تو انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو جو آپ کے پیچھے صف باندھے تھا ایک رکعت پڑھائی ، اور دوسرا گروہ آپ کے اور دشمنوں کے مابین ڈٹا ہوا تھا ، تو جو گروہ آپ کے ساتھ تھا اسے آپ نے ایک رکعت پڑھائی ، پھر وہ لوگ ان لوگوں کی جگہوں پر چلے گئے جو دشمن کے سامنے صف باندھے تھے ، اور وہ لوگ ان کی جگہ آ گئے تو آپ نے انہیں ( بھی ) ایک رکعت پڑھائی ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1530]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 287 (1246) مختصراً، مسند احمد 5/385، 395، 399، 404، 406، (تحفة الأشراف: 3304) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1530
1528 1529 1530 1531 1532

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1531 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّث...
´ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ` ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں تھے ، تو انہوں نے پوچھا : تم لوگوں میں سے رسول اللہ صلی ...
#1532 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّث...
´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نماز کے مثل روایت کی ہے ۔ [سنن نسائي/...
#1533 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ مُج...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر حضر میں چار رکع...
#1534 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، قال: ح...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قرد ۱؎ میں نماز پڑھی ، لوگوں نے آپ کے ...
#1535 أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( خوف کی نماز پڑھانے ) کھڑے ہوئے ، لوگ بھی آپ ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ