📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1535

Sunan an-Nasa'i Hadith 1535 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #22 📁 کتاب: نماز خوف کے احکام و مسائل (كتاب صلاة الخوف) ←
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1535 Sunan an-Nasa'i 1535
کتاب #22: کتاب: نماز خوف کے احکام و مسائل
1: بَابُ :
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، قال:" قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعَ أُنَاسٌ مِنْهُمْ ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ قَامَ إِلَى الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ فَتَأَخَّرَ الَّذِينَ سَجَدُوا مَعَهُ وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ، وَأَتَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَرَكَعُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَسَجَدُوا وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِي صَلَاةٍ يُكَبِّرُونَ وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( خوف کی نماز پڑھانے ) کھڑے ہوئے ، لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ، تو آپ نے اللہ اکبر کہا ، اور لوگوں نے بھی اللہ اکبر کہا ، پھر آپ نے رکوع کیا ، اور ان میں سے بھی کچھ لوگوں نے رکوع کیا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، اور ان لوگوں نے بھی سجدہ کیا ، پھر آپ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو جن لوگوں نے آپ کے ساتھ سجدہ کر لیا تھا وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے ، اور اپنے بھائیوں کی حفاظت میں لگ گئے ، اور دوسرا گروہ آیا پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا ، اور سجدہ کیا ، اور سبھی لوگ نماز ہی میں تھے ، اللہ اکبر کہتے تھے ، لیکن ایک دوسرے کی حفاظت ( بھی ) کرتے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1535]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الخوف 3 (944)، (تحفة الأشراف: 5847) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1535
1533 1534 1535 1536 1537

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1530 أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ...
´ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ` ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں تھے ، ہمارے ساتھ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بھی تھے ، سع...
#1531 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّث...
´ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ` ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں تھے ، تو انہوں نے پوچھا : تم لوگوں میں سے رسول اللہ صلی ...
#1532 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّث...
´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نماز کے مثل روایت کی ہے ۔ [سنن نسائي/...
#1533 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ مُج...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر حضر میں چار رکع...
#1534 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، قال: ح...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قرد ۱؎ میں نماز پڑھی ، لوگوں نے آپ کے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ