سنن النسائي حدیث نمبر: 1374
Sunan an-Nasa'i 1374
کتاب #18: کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل
4: بَابُ : ذِكْرِ فَضْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ , فِيهِ خُلِقَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَام , وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ , وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بہترین دن جس میں سورج نکلا جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے ، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا ، اور اسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1374]
💡 وضاحت:
۱؎: اس سے جمعہ کے دن کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے کیونکہ اس میں بڑے بڑے امور سر انجام پائے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الجمعة 5 (854)، (تحفة الأشراف: 13959)، مسند احمد 2/401، 418، 512 (صحیح)