احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کے جائز ہونے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 65
حدثنا قتيبة، حدثنا ابو الاحوص، عن سماك بن حرب، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: اغتسل بعض ازواج النبي صلى الله عليه وسلم في جفنة، فاراد رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يتوضا منه، فقالت: يا رسول الله إني كنت جنبا، فقال: " إن الماء لا يجنب ". قال ابو عيسى: هذا حسن صحيح، وهو قول سفيان الثوري , ومالك , والشافعي.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی ایک بیوی نے ایک لگن (ٹب) سے (پانی لے کر) غسل کیا، رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے اس (بچے ہوئے پانی) سے وضو کرنا چاہا، تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں ناپاک تھی، آپ نے فرمایا: پانی جنبی نہیں ہوتا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہی سفیان ثوری، مالک اور شافعی کا قول ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة 35 (68) سنن النسائی/المیاہ 1 (326) (بلفظ ’’ لاینجسہ شیٔ ‘‘ 33 (370، 371) (تحفة الأشراف: 6103) مسند احمد (1/243) سنن الدارمی/الطہارة 57 (761) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ عورت کے بچے ہوئے پانی سے طہارت (غسل اور وضو) حاصل کرنا جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (370)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 68 ، ن 326 ، جه 370 ¤ سماك ضعيف عن عكرمة وصحيح الحديث عن غيره إذا حدّث قبل اختلاطه (انظر ضعيف سنن أبي داود : 68) وحديث مسلم (323) يغني عنه .

Share this: