احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: باب مِنْهُ
باب: فتنوں سے متعلق مزید پیش گوئی۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2208
حدثنا واصل بن عبد الاعلى الكوفي، حدثنا محمد بن فضيل، عن ابيه، عن ابي حازم، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تقيء الارض افلاذ كبدها امثال الاسطوان من الذهب والفضة، قال: فيجيء السارق، فيقول: في مثل هذا قطعت يدي، ويجيء القاتل، فيقول: في هذا قتلت، ويجيء القاطع، فيقول: في هذا قطعت رحمي، ثم يدعونه فلا ياخذون منه شيئا "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قیامت کے قریب) زمین اپنے جگر گوشے یعنی کھمبے کی طرح سونا اور چاندی اگلے گی، اس وقت چور آئے گا اور کہے گا: اسی کے لیے میرا ہاتھ کاٹا گیا ہے، قاتل آئے گا اور کہے گا: اسی کے لیے میں نے قتل کیا ہے، رشتہ ناطہٰ توڑنے والا آئے گا اور کہے گا: اسی کے لیے میں نے رشتہ ناطہٰ توڑا تھا، پھر وہ لوگ اسے چھوڑ دیں گے اور اس میں سے کچھ نہیں لیں گے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 18 (1013) (تحفة الأشراف: 13422) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: