احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: باب مِنْهُ
باب: فتنوں کے پھیلنے سے متعلق ایک پیش گوئی۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2206
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا يحيى بن سعيد، عن سفيان الثوري، عن الزبير بن عدي، قال: دخلنا على انس بن مالك، قال: فشكونا إليه ما نلقى من الحجاج، فقال: " ما من عام إلا الذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم "، سمعت هذا من نبيكم صلى الله عليه وسلم، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
زبیر بن عدی کہتے ہیں کہ ہم لوگ انس بن مالک رضی الله عنہ کے گھر گئے اور ان سے حجاج کے مظالم کی شکایت کی، تو انہوں نے کہا: آنے والا ہر سال (گزرے ہوئے سال سے) برا ہو گا، یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو، اسے میں نے تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفتن 6 (7068) (تحفة الأشراف: 836) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1 / 10 و 1218)

Share this: