احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: باب مِنْهُ
باب: فتنوں سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2209
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن عمرو بن ابي عمرو، قال. ح وحدثنا علي بن حجر، اخبرنا إسماعيل بن جعفر، عن عمرو بن ابي عمرو، عن عبد الله وهو ابن عبد الرحمن الانصاري الاشهلي، عن حذيفة بن اليمان، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تقوم الساعة حتى يكون اسعد الناس بالدنيا لكع ابن لكع "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، إنما نعرفه من حديث عمرو بن ابي عمرو.
حذیفہ بن یمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک بیوقوفوں کی اولاد دنیا میں سب سے زیادہ خوش نصیب نہ ہو جائیں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے، ہم اسے صرف عمرو بن ابی عمرو کی روایت سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفردہ بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3367) (صحیح) (شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ’’ عبد اللہ بن عبد الرحمن اشہلی ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2365 / التحقيق الثانى)

Share this: