احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ خَيْلِ الْجَنَّةِ
باب: جنت کے گھوڑوں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2543
حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن، قال: اخبرنا عاصم بن علي، حدثنا المسعودي، عن علقمة بن مرثد، عن سليمان بن بريدة، عن ابيه، ان رجلا سال النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله , هل في الجنة من خيل ؟ قال: " إن الله ادخلك الجنة فلا تشاء ان تحمل فيها على فرس من ياقوتة حمراء يطير بك في الجنة حيث شئت إلا فعلت " , قال: وساله رجل فقال: يا رسول الله , هل في الجنة من إبل ؟ قال: فلم يقل له مثل ما قال لصاحبه، قال: إن يدخلك الله الجنة يكن لك فيها ما اشتهت نفسك ولذت عينك ".
بریدہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا جنت میں گھوڑے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اگر اللہ نے تم کو جنت میں داخل کیا تو تمہاری خواہش کے مطابق تمہیں سرخ یاقوت کے گھوڑے پر سوار کیا جائے گا، تم جہاں چاہو گے وہ تمہیں جنت میں لے کر اڑے گا، آپ سے ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا جنت میں اونٹ ہیں؟ بریدہ کہتے ہیں: آپ نے اس کو پہلے آدمی کی طرح جواب نہیں دیا۔ آپ نے فرمایا: اگر اللہ نے تمہیں جنت میں داخل کیا تو اس میں تمہارے لیے ہر وہ چیز موجود ہو گی جس کی تم چاہت کرو گے اور جس سے تمہاری آنکھیں لطف اٹھائیں گی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1939) (حسن) (تراجع الالبانی 245، الصحیحہ 3001، صحیح الترغیب 3756، و 3757)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (5642) ، الضعيفة (1980)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2543) إسناده ضعيف ¤ المسعودي صدوق اختلط قبل موته و ضابطه : أن من سمع منه ببغداد فبعد الإختلاط (تق: 3919) ولم يعلم تحديثه به قبل اختلاطه وللحديث شواهد ضعيفة والحديث الآتي (الأصل :2544) يغني عنه

سنن ترمذي حدیث نمبر: 2543M
حدثنا سويد بن نصر، اخبرنا عبد الله بن المبارك، عن سفيان، عن علقمة بن مرثد، عن عبد الرحمن بن سابط، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه بمعناه، وهذا اصح من حديث المسعودي.
اس سند سے عبدالرحمٰن بن سابط کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی اسی معنی کی حدیث مروی ہے، اور یہ مسعودی کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے، (کیونکہ اس کا مرفوع متصل ہونا صحیح نہیں ہے)

تخریج دارالدعوہ: * تخريج (م): انظر ماقبلہ (حسن) (تراجع الالبانی 245، الصحیحہ 3001، صحیح الترغیب 3756، و 3757)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (5642) ، الضعيفة (1980)

Share this: