احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: باب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ طَيْرِ الْجَنَّةِ
باب: جنت کی چڑیوں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2542
حدثنا عبد بن حميد، اخبرنا عبد الله بن مسلمة، عن محمد بن عبد الله بن مسلم، عن ابيه، عن انس بن مالك، قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما الكوثر قال: " ذاك نهر اعطانيه الله، يعني في الجنة، اشد بياضا من اللبن، واحلى من العسل، فيها طير اعناقها كاعناق الجزر، قال عمر: إن هذه لناعمة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اكلتها احسن منها " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، ومحمد بن عبد الله بن مسلم هو ابن اخي ابن شهاب الزهري، وعبد الله بن مسلم قد روى عن ابن عمر , وانس بن مالك.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کوثر کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ ایک نہر ہے اللہ نے ہمیں جنت کے اندر دی ہے، یہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے، اس میں ایسے پرندے ہیں جن کی گردنیں اونٹ کی گردنوں کی طرح ہیں، عمر رضی الله عنہ نے کہا: وہ تو واقعی نعمت میں ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں کھانے والے ان سے زیادہ نعمت میں ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- محمد بن عبداللہ بن مسلم، یہ ابن شہاب زہری کے بھتیجے ہیں،
۳- عبداللہ بن مسلم نے ابن عمر اور انس بن مالک رضی الله عنہم سے حدیثیں روایت کی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 975) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (5641) ، الصحيحة (2514)

Share this: