احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: باب مَا جَاءَ فِي سِنِّ أَهْلِ الْجَنَّةِ
باب: جنتیوں کی عمر کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2545
حدثنا ابو هريرة محمد بن فراس البصري، حدثنا ابو داود، حدثنا عمران ابو العوام، عن قتادة، عن شهر بن حوشب، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ بن جبل، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال: " يدخل اهل الجنة الجنة جردا مردا مكحلين ابناء ثلاثين او ثلاث وثلاثين سنة " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب وبعض اصحاب قتادة رووا هذا عن قتادة مرسلا ولم يسندوه.
معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنتی جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر بال نہیں ہوں گے، وہ امرد ہوں گے، سرمگیں آنکھوں والے ہوں گے اور تیس یا تینتیس سال کے ہوں گے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- قتادہ کے بعض شاگردوں نے اسے قتادہ سے مرسلا روایت کیا ہے۔ اور اسے مسند نہیں کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11336)، و مسند احمد (5/232، 240، 243)، وانظر أیضا حدیث رقم 2539 (حسن) (سند میں کئی علتیں ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن انظر الحديث (2675)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2545) إسناده ضعيف ¤ قتاده عنعن (تقدم: 30) وللحديث شواهد ضعيفة عند أحمد (295/2 ،343 ،410) وغيره

Share this: