احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: باب مِنْهُ
باب: مسافر کو الوداع کہتے وقت پڑھی جانے والی دعا سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3444
حدثنا عبد الله بن ابي زياد، حدثنا سيار، حدثنا جعفر بن سليمان، عن ثابت، عن انس، قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إني اريد سفرا فزودني، قال: " زودك الله التقوى "، قال: زدني، قال: " وغفر ذنبك "، قال: زدني بابي انت وامي، قال: " ويسر لك الخير حيثما كنت ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر پر نکلنے کا ارادہ کر رہا ہوں، تو آپ مجھے کوئی توشہ دے دیجئیے، آپ نے فرمایا: اللہ تجھے تقویٰ کا زاد سفر دے، اس نے کہا: مزید اضافہ فرما دیجئیے، آپ نے فرمایا: اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے، اس نے کہا: مزید کچھ اضافہ فرما دیجئیے، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے فرمایا: جہاں کہیں بھی تم رہو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے خیر (بھلائی کے کام) آسان کر دے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 274) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح الكلم الطيب (170 / 123 / التحقيق الثاني)

Share this: