احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: باب مِنْهُ
باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3445
حدثنا موسى بن عبد الرحمن الكندي الكوفي، حدثنا زيد بن حباب، اخبرني اسامة بن زيد، عن سعيد المقبري، عن ابي هريرة رضي الله عنه، ان رجلا قال: يا رسول الله، إني اريد ان اسافر فاوصني، قال: " عليك بتقوى الله والتكبير على كل شرف "، فلما ان ولى الرجل قال: اللهم اطو له الارض وهون عليه السفر ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر پر نکلنے کا ارادہ کر رہا ہوں تو آپ مجھے کچھ وصیت فرما دیجئیے، آپ نے فرمایا: میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں اور نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں کہیں بھی اونچائی و بلندی پر چڑھو اللہ کی تکبیر پڑھو، (اللہ اکبر کہتے رہو) پھر جب آدمی پلٹ کر سفر پر نکلا تو آپ نے فرمایا: «اللهم اطو له الأرض وهون عليه السفر» اے اللہ! اس کے لیے مسافت کی دوری کو لپیٹ کر مختصر کر دے اور اس کے لیے سفر کو آسان بنا دے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الجھاد 8 (2771) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (2771)

Share this: