احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: باب مَا جَاءَ فِي الْخُلَفَاءِ
باب: خلفاء کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2223
حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء، حدثنا عمر بن عبيد الطنافسي، عن سماك بن حرب، عن جابر بن سمرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يكون من بعدي اثنا عشر اميرا "، قال: ثم تكلم بشيء لم افهمه، فسالت الذي يليني، فقال: " كلهم من قريش "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد بارہ امیر (خلیفہ) ہوں گے، پھر آپ نے کوئی ایسی بات کہی جسے میں نہیں سمجھ سکا، لہٰذا میں نے اپنے قریب بیٹھے ہوئے آدمی سے سوال کیا تو اس نے کہا کہ آپ نے فرمایا: یہ بارہ کے بارہ (خلیفہ) قبیلہ قریش سے ہوں گے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 2193) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1075)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 2223M
حدثنا ابو كريب، حدثنا عمر بن عبيد، عن ابيه، عن ابي بكر بن ابي موسى، عن جابر بن سمرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم مثل هذا الحديث، وقد روي من غير وجه، عن جابر بن سمرة، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب، يستغرب من حديث ابي بكر بن ابي موسى، عن جابر بن سمرة، وفي الباب عن ابن مسعود، وعبد الله بن عمرو.
اس سند سے بھی جابر بن سمرہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- جابر بن سمرہ سے کئی سندوں سے یہ حدیث مروی ہے،
۲- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، جابر بن سمرہ سے ابوبکر بن ابوموسیٰ کی روایت کی وجہ سے غریب ہے،
۳- اس باب میں ابن مسعود اور عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: * تخريج (م): انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 2209) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1075)

Share this: