احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: باب مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الثَّالِثِ
باب: خیر کے تین عہد اور زمانے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2221
حدثنا واصل بن عبد الاعلى، حدثنا محمد بن الفضيل، عن الاعمش، عن علي بن مدرك، عن هلال بن يساف، عن عمران بن حصين، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم ياتي من بعدهم قوم يتسمنون ويحبون السمن، يعطون الشهادة قبل ان يسالوها "، قال ابو عيسى: هكذا روى محمد بن فضيل هذا الحديث، عن الاعمش، عن علي بن مدرك، عن هلال بن يساف، وروى غير واحد من الحفاظ هذا الحديث، عن الاعمش، عن هلال بن يساف، ولم يذكروا فيه علي بن مدرك.
عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: تمام لوگوں سے بہتر میرے زمانہ کے لوگ ہیں، پھر ان کے بعد آنے والے، پھر ان کے بعد آنے والے، پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو موٹے تازے ہوں گے، موٹاپا پسند کریں گے اور گواہی طلب کرنے سے پہلے ہی گواہی دیتے پھریں گے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
محمد بن فضیل نے یہ حدیث اسی طرح «عن الأعمش عن علي بن مدرك عن هلال بن يساف» کی سند سے روایت کی ہے، کئی حفاظ نے اسے «عن الأعمش عن هلال بن يساف» کی سند سے روایت کی ہے، اس میں علی بن مدرک کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشھادات 9 (2651)، و فضائل الصحابة 1 (3650)، والرقاق 7 (6428)، والأیمان 7 (6695)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 52 (2535)، سنن ابی داود/ السنة 10 (4657)، سنن النسائی/الأیمان والنذور 29 (2302) (تحفة الأشراف: 10866)، و مسند احمد (4/426، 427، 436، 440) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: چونکہ یہ لوگ دین و ایمان کی فکر سے خالی ہوں گے، کسی کے سامنے جواب دہی کا کوئی خوف ان کے دلوں میں باقی نہیں رہے گا، اور عیش و آرام کی زندگی کی مستیاں لے رہے ہوں گے، اس لیے موٹاپا ان میں عام ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1840)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 2221M
قال: وحدثنا الحسين بن حريث، حدثنا وكيع، عن الاعمش، حدثنا هلال بن يساف، عن عمران بن حصين، عن النبي صلى الله عليه وسلم فذكر نحوه، وهذا اصح عندي من حديث محمد بن فضيل، وقد روي من غير وجه، عن عمران بن حصين، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
اس سند سے بھی عمران بن حصین سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ میرے نزدیک محمد بن فضیل کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے،
۲- یہ حدیث کئی سندوں سے عمران بن حصین کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1840)

Share this: