احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: باب مَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ فِي الأَرْضِ أَهَانَهُ اللَّهُ
باب: حاکم کی توہین اللہ کی اہانت ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2224
حدثنا بندار، حدثنا ابو داود، حدثنا حميد بن مهران، عن سعد بن اوس، عن زياد بن كسيب العدوي، قال: كنت مع ابي بكرة تحت منبر ابن عامر، وهو يخطب وعليه ثياب رقاق، فقال ابو بلال: انظروا إلى اميرنا يلبس ثياب الفساق، فقال ابو بكرة: اسكت، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " من اهان سلطان الله في الارض اهانه الله "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب.
زیاد بن کسیب عدوی کہتے ہیں کہ میں ابوبکرہ رضی الله عنہ کے ساتھ ابن عامر کے منبر کے نیچے تھا، اور وہ خطبہ دے رہے تھے، ان کے بدن پر باریک کپڑا تھا، ابوبلال نے کہا: ہمارے امیر کو دیکھو فاسقوں کا لباس پہن رکھا ہے، ابوبکرہ رضی الله عنہ نے کہا: خاموش رہو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: جو شخص زمین پر اللہ کے بنائے ہوئے سلطان (حاکم) کو ذلیل کرے تو اللہ اسے ذلیل کرے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11674) (حسن) (سند میں ’’ زیاد بن کسیب ‘‘ لین الحدیث (مقبول) ہیں، لیکن باب میں ابو بکرہ کی حدیث کے شاہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے، تفصیل دیکھیے: الصحیحة رقم: 2297، تراجع الالبانی 223)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2296)

Share this: