احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: باب مَا جَاءَ فِي الْخِلاَفَةِ
باب: خلافت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2225
حدثنا يحيى بن موسى، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن سالم بن عبد الله بن عمر، عن ابيه، قال: قيل لعمر بن الخطاب: لو استخلفت، قال: " إن استخلف فقد استخلف ابو بكر، وإن لم استخلف لم يستخلف رسول الله صلى الله عليه وسلم "، قال ابو عيسى: وفي الحديث قصة طويلة، وهذا حديث صحيح، قد روي من غير وجه، عن ابن عمر.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی الله عنہ سے کہا گیا: کاش! آپ کسی کو خلیفہ نامزد کر دیتے، انہوں نے کہا: اگر میں کسی کو خلیفہ مقرر کروں تو ابوبکر رضی الله عنہ نے خلیفہ مقرر کیا ہے اور اگر کسی کو خلیفہ نہ مقرر کروں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خلیفہ نہیں مقرر کیا ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس حدیث میں ایک قصہ بھی مذکور ہے ۲؎،
۲- یہ حدیث صحیح ہے، اور کئی سندوں سے ابن عمر رضی الله عنہما سے مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأحکام 51 (7218)، صحیح مسلم/الإمارة 2 (1823)، سنن ابی داود/ الخراج الإمارة 8 (2939) (تحفة الأشراف: 10521)، و مسند احمد (1/43) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اگر میں کسی کو خلافت کے لیے نامزد کر دوں تو اپنے پیش رو کی اقتداء میں ایسا ہو سکتا ہے، اور اگر نہ مقرر کروں تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو اپنا خلیفہ نہیں بنایا تھا۔
۲؎: یہ قصہ صحیح مسلم میں کتاب الإمارہ کے شروع میں مذکور ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (2605)

Share this: