احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: باب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَقْتُلُ عَبْدَهُ
باب: اپنے غلام کو قتل کر دینے والے شخص کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1414
حدثنا قتيبة , حدثنا ابو عوانة، عن قتادة , عن الحسن , عن سمرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قتل عبده قتلناه , ومن جدع عبده جدعناه ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب , وقد ذهب بعض اهل العلم من التابعين , منهم إبراهيم النخعي إلى هذا , وقال بعض اهل العلم منهم الحسن البصري , وعطاء بن ابي رباح: ليس بين الحر والعبد قصاص في النفس , ولا فيما دون النفس , وهو قول: احمد , وإسحاق , وقال بعضهم: إذا قتل عبده لا يقتل به , وإذا قتل عبد غيره قتل به , وهو قول: سفيان الثوري , واهل الكوفة.
سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے غلام کو قتل کرے گا ہم بھی اسے قتل کر دیں گے اور جو اپنے غلام کا کان، ناک کاٹے گا ہم بھی اس کا کان، ناک کاٹیں گے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- تابعین میں سے بعض اہل علم کا یہی مسلک ہے، ابراہیم نخعی اسی کے قائل ہیں،
۳- بعض اہل علم مثلاً حسن بصری اور عطا بن ابی رباح وغیرہ کہتے ہیں: آزاد اور غلام کے درمیان قصاص نہیں ہے، (نہ قتل کرنے میں، نہ ہی قتل سے کم زخم پہنچانے) میں، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے،
۴- بعض اہل علم کہتے ہیں: اگر کوئی اپنے غلام کو قتل کر دے تو اس کے بدلے اسے قتل نہیں کیا جائے گا، اور جب دوسرے کے غلام کو قتل کرے گا تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا، سفیان ثوری اور اہل کوفہ کا یہی قول ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الدیات 7 (4515)، سنن النسائی/القسامة 10 (4751)، و 11 (4752)، و 17 (4767)، و17 (4768)، سنن ابن ماجہ/الدیات 23 (2663)، (تحفة الأشراف: 4586)، و مسند احمد (5/10، 11، 12، 18) (ضعیف) (قتادہ اور حسن بصری دونوں مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز حدیث عقیقہ کے سوا دیگر احادیث کے حسن کے سمرہ سے سماع میں سخت اختلاف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2663)

Share this: