احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: باب مَا جَاءَ فِي رُكُوبِ الْمَيَاثِرِ
باب: ریشمی زین پر سوار ہونے کی ممانعت۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1760
حدثنا علي بن حجر، اخبرنا علي بن مسهر، حدثنا ابو إسحاق الشيباني، عن اشعث بن ابي الشعثاء، عن معاوية بن سويد بن مقرن، عن البراء بن عازب، قال: " نهانا رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ركوب المياثر "، قال: وفي الحديث قصة، قال: وفي الباب، عن علي، ومعاوية، وحديث البراء حديث حسن صحيح، وقد روى شعبة، عن اشعث بن ابي الشعثاء نحوه، وفي الحديث قصة.
براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو ریشمی زین پر سوار ہونے سے منع فرمایا: راوی کہتے ہیں: اس حدیث میں ایک قصہ مذکور ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- براء رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲ - اس باب میں علی اور معاویہ رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے، شعبہ نے بھی اشعث بن ابی شعثاء سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے، اس حدیث میں ایک قصہ مذکور ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/النکاح 71 (5175)، والأشربة 28 (5635)، والمرضی 4 (5650)، واللباس 28 (5838)، و 36 (5849)، و 45 (5863)، والأدب 124 (6222)، صحیح مسلم/اللباس 2 (2066)، (تحفة الأشراف: 1916)، و مسند احمد (4/284، 299) وکلہم في سیاق طویل منہ ہذا الشق (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح آداب الزفاف (125) ، المشكاة (4358 / التحقيق الثانى) ، الصحيحة (2396)

Share this: