احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: باب مَا جَاءَ فِي الْقُمُصِ
باب: قمیص کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1762
حدثنا محمد بن حميد الرازي، حدثنا ابو تميلة، والفضل بن موسى، وزيد بن حباب، عن عبد المؤمن بن خالد، عن عبد الله بن بريدة، عن ام سلمة، قالت: " كان احب الثياب إلى النبي صلى الله عليه وسلم القميص "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، إنما نعرفه من حديث عبد المؤمن بن خالد، تفرد به وهو مروزي، وروى بعضهم هذا الحديث عن ابي تميلة، عن عبد المؤمن بن خالد، عن عبد الله بن بريدة، عن امه، عن ام سلمة.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے پسندیدہ لباس قمیص تھی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف عبدالمومن بن خالد کی روایت سے جانتے ہیں، وہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں، وہ مروزی ہیں،
۳- بعض لوگوں نے اس حدیث کو اس سند سے روایت کی ہے، «عن أبي تميلة عن عبد المؤمن بن خالد عن عبد الله بن بريدة عن أمه عن أم سلمة»۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ اللباس 3 (4025)، سنن ابن ماجہ/اللباس 8 (3575)، (تحفة الأشراف: 18169) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3575)

Share this: