احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: باب
باب: شفاء حاصل کرنے سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2083
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن يزيد بن خالد، قال: سمعت المنهال بن عمرو يحدث، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال: " ما من عبد مسلم يعود مريضا لم يحضر اجله فيقول سبع مرات: اسال الله العظيم، رب العرش العظيم ان يشفيك، إلا عوفي "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، لا نعرفه إلا من حديث المنهال بن عمرو.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بندہ کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا ابھی وقت نہ ہوا ہو اور سات بار یہ دعا پڑھے «أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيك» میں عظمت والے اللہ اور عظیم عرش کے مالک سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہیں اچھا کر دے تو ضرور اس کی شفاء ہو جاتی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف منہال بن عمرو کی روایت سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الجنائز 12 (3106) (تحفة الأشراف: 5628)، و مسند احمد (1/239) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (1553) ، الكلم الطيب (149)

Share this: