احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: باب مَا جَاءَ فِي التَّسْلِيمِ عَلَى الصِّبْيَانِ
باب: بچوں کو سلام کرنا۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2696
حدثنا ابو الخطاب زياد بن يحيى البصري، حدثنا ابو عتاب سهل بن حماد، حدثنا شعبة، عن سيار، قال: كنت امشي مع ثابت البناني فمر على صبيان فسلم عليهم، فقال ثابت: كنت مع انس فمر على صبيان فسلم عليهم، وقال انس: " كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فمر على صبيان فسلم عليهم " , قال ابو عيسى: هذا حديث صحيح، رواه غير واحد , عن ثابت، وروي من غير وجه , عن انس.
سیار کہتے ہیں کہ میں ثابت بنانی کے ساتھ جا رہا تھا، وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا، ثابت نے (اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) کہا: میں انس رضی الله عنہ کے ساتھ (جا رہا) تھا وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے سلام کیا، پھر انس نے (اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے،
۲- اسے کئی لوگوں نے ثابت سے روایت کیا ہے،
۳- یہ حدیث متعدد سندوں سے انس رضی الله عنہ سے بھی روایت کی گئی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الاستئذان 15 (6247)، صحیح مسلم/السلام 5 (2168)، سنن ابی داود/ الأدب 147 (5202)، سنن ابن ماجہ/الأدب 14 (2700) (تحفة الأشراف: 438)، وسنن الدارمی/الاستئذان 8 (2678) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: بچوں سے سلام کرنے میں کئی فائدے ہیں: (۱) سلام کرنے والے میں تواضع کا اظہار ہوتا ہے، (۲) بچوں کو اسلامی آداب سے آگاہی ہوتی ہے، (۳) سلام سے ان کی دلجوئی بھی ہوتی ہے، (۴) ان کے سامنے سلام کی اہمیت واضح ہوتی ہے، (۵) وہ اس سے باخبر ہوتے ہیں کہ یہ سنت رسول ہے جس پر عمل کرنا بہت اہم ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ترمذي حدیث نمبر: 2696M
حدثنا قتيبة، حدثنا جعفر بن سليمان، عن ثابت، عن انس، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه.
اس سند سے بھی انس رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 267) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: