احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

139: بَابُ: طَوَافِ الرِّجَالِ مَعَ النِّسَاءِ
باب: مردوں کا عورتوں کے ساتھ طواف کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2929
اخبرنا محمد بن آدم، عن عبدة، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن ام سلمة، قالت: يا رسول الله ما طفت طواف الخروج فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا اقيمت الصلاة فطوفي على بعيرك من وراء الناس", عروة لم يسمعه من ام سلمة.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے تو واپسی کا طواف نہیں کیا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کھڑی کر دی جائے، تو تم اپنے اونٹ پر لوگوں کے پیچھے سے طواف کر لو۔ عبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: عروہ کا ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 18198) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

Share this: