احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

138: بَابُ: كَيْفَ طَوَافِ الْمَرِيضِ
باب: مریض کس طرح طواف کرے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2928
اخبرنا محمد بن سلمة، والحارث بن مسكين قراءة عليه وانا اسمع، عن ابن القاسم، قال: حدثني مالك، عن محمد بن عبد الرحمن بن نوفل، عن عروة، عن زينب بنت ابي سلمة، عن ام سلمة، قالت: شكوت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم إني اشتكي، فقال:"طوفي من وراء الناس وانت راكبة، فطفت ورسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي إلى جنب البيت، يقرا ب: والطور وكتاب مسطور".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں بیمار ہوں۔ آپ نے فرمایا: لوگوں کے پیچھے سوار ہو کر طواف کر لو، تو میں نے طواف کیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے پہلو میں نماز پڑھ رہے تھے، اور آپ «الطور * وكتاب مسطور» پڑھ رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 78 (464)، الحج 64 (1619)، 71 (1621)، 74 (1633)، تفسیرالطور 1 (4853)، صحیح مسلم/الحج 42 (1276)، سنن ابی داود/الحج49 (1882)، سنن ابن ماجہ/الحج34 (2961)، (تحفة الأشراف: 18262)، موطا امام مالک/الحج 40 (123)، مسند احمد (6/290، 319) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: