احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

140: بَابُ: الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ عَلَى الرَّاحِلَةِ
باب: سواری پر خانہ کعبہ کا طواف کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2931
اخبرني عمرو بن عثمان، قال: حدثنا شعيب وهو ابن إسحاق، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة، قالت:"طاف رسول الله صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع حول الكعبة على بعير يستلم الركن بمحجنه".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں اونٹ پر سوار ہو کر کعبہ کے گرد طواف کیا، آپ اپنی خمدار چھڑی سے حجر اسود کا استلام (چھونا) کر رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج42 (1274)، (تحفة الأشراف: 16957) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: