احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي الصَّلاَةِ خَلْفَ النَّائِمِ
باب: سونے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 760
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا يحيى، عن هشام، قال: حدثنا ابي، عن عائشة، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"يصلي من الليل وانا راقدة معترضة بينه وبين القبلة على فراشه، فإذا اراد ان يوتر ايقظني فاوترت".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے تھے، اور میں آپ کے اور قبلہ کے بیچ آپ کے بستر پر چوڑان میں سوئی رہتی تھی، تو جب آپ وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو مجھے جگاتے، تو میں (بھی) وتر پڑھتی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 3 10 (512)، الوتر 3 (997)، (تحفة الأشراف: 17312)، مسند احمد 6/50، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 22 (383)، 104 (513)، 107 (518)، العمل في الصلاة 10 (1209)، صحیح مسلم/الصلاة 51 (512)، سنن ابی داود/الصلاة 112 (712)، موطا امام مالک/ صلاة اللیل 1 (2)، مسند احمد 6/50، 192، 205، 231، سنن الدارمی/الصلاة 127 (1453) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: