احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: الصَّلاَةِ إِلَى ثَوْبٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ
باب: تصویر والے کپڑے کی جانب (رخ کر کے) نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 762
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى الصنعاني، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، عن عبد الرحمن بن القاسم، قال: سمعت القاسم يحدث، عن عائشة، قالت: كان في بيتي ثوب فيه تصاوير فجعلته إلى سهوة في البيت، فكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي إليه، ثم قال:"يا عائشة اخريه عني"، فنزعته فجعلته وسائد.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے گھر ایک کپڑا تھا جس میں تصویریں تھیں، میں نے اسے گھر کے ایک روشندان پر لٹکا دیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرح (رخ کر کے) نماز پڑھتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! اسے میرے پاس سے ہٹا دو، تو میں نے اسے اتار لیا، اور اس کے تکیے بنا ڈالے۔

تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح مسلم/اللباس 26 (2106)، (تحفة الأشراف: 17494)، مسند احمد 6/172، سنن الدارمی/الاستئذان 33 (2704)، ویأتی عند المؤلف في الزینة فی المجتبی 111 (برقم: 5356) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: