احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: خَلِيطِ الزَّهْوِ وَالْبُسْرِ
باب: کچی اور ادھ کچی کھجور کے مخلوط مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5555
اخبرنا احمد بن حفص بن عبد الله، قال: حدثني ابي، قال: حدثني إبراهيم هو ابن طهمان، عن عمر بن سعيد، عن سليمان، عن مالك بن الحارث، عن ابي سعيد الخدري، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يخلط التمر والزبيب، وان يخلط الزهو والتمر، والزهو والبسر".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سوکھی کھجور اور انگور کو ملانے، کچی اور سوکھی کھجور کو اور کچی اور ادھ کچی کھجوروں کو ملانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5552 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: