احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالرُّطَبِ
باب: ادھ کچی اور تازہ کھجوروں سے بنے مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5556
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، عن يحيى وهو ابن سعيد، عن ابن جريج، قال: اخبرني عطاء، عن جابر، ان النبي صلى الله عليه وسلم:"نهى عن خليط التمر والزبيب، والبسر والرطب".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور انگور، ادھ کچی اور تازہ کھجور سے بنے مشروب سے منع فرمایا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأشربة 11 (5601)، صحیح مسلم/الأشربة 5 (1986)، (تحفة الأشراف: 2451)، مسند احمد (3/294، 300، 302، 317) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ ان چیزوں سے بنائے گئے مشروب میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے، اسی طرح ان ہر دو تین چیزوں کو ملا کر مشروب بنانے کا معاملہ ہے جن کے آمیزے سے اگلی حدیثوں میں منع کیا گیا ہے، دیکھئیے باب نمبر ۱۳ اور اس میں مذکور حدیثیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: