احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ
باب: ادھ کچی اور سوکھی کھجور کے سے بنے مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5558
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن عطاء، عن جابر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه:"نهى ان ينبذ الزبيب والتمر جميعا، ونهى ان ينبذ البسر والتمر جميعا".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الٔمشربة 5 (1986)، سنن ابی داود/الَٔشربة 8 (3703)، سنن الترمذی/الأشربة 9 (1876)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 11 (3395)، (تحفة الأشراف: 2478) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: