احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ سُوءِ الْعُمُرِ
باب: بری عمر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5499
اخبرنا عمران بن بكار، قال: حدثنا احمد بن خالد، قال: حدثنا يونس، عن ابي إسحاق يعني اباه , عن عمرو بن ميمون، قال: حججت مع عمر فسمعته، يقول: بجمع الا إن النبي صلى الله عليه وسلم كان يتعوذ من خمس:"اللهم إني اعوذ بك من البخل والجبن، واعوذ بك من سوء العمر، واعوذ بك من فتنة الصدر، واعوذ بك من عذاب القبر".
عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، تو مقام جمع میں انہیں کہتے ہوئے سنا: سنو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے، فرماتے تھے: «‏اللہم إني أعوذ بك من البخل والجبن وأعوذ بك من سوء العمر وأعوذ بك من فتنة الصدر وأعوذ بك من عذاب القبر» اے اللہ! میں بخیلی و کنجوسی اور کم ہمتی و بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بری (لاچاری کی) عمر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، سینے (دل) کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5445 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مقام جمع سے مراد مزدلفہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: