احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ
باب: بےبسی و لاچاری اور مجبوری کی عمر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5498
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، عن شعبة، عن عبد الملك بن عمير، قال: سمعت مصعب بن سعد، عن ابيه، قال: كان يعلمنا خمسا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعو بهن، ويقول:"اللهم إني اعوذ بك من البخل، واعوذ بك من الجبن، واعوذ بك من ان ارد إلى ارذل العمر، واعوذ بك من عذاب القبر".
مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ہمیں پانچ باتیں سکھاتے تھے جن کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے تھے، آپ کہتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من البخل وأعوذ بك من الجبن وأعوذ بك من أن أرد إلى أرذل العمر وأعوذ بك من عذاب القبر» اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بزدلی و کم ہمتی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، لاچاری و مجبوری کی عمر کو پہنچنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5447 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: