احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ
باب: خوشحالی کے بعد بدحالی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5500
اخبرنا ازهر بن جميل، قال: حدثنا خالد بن الحارث، قال: حدثنا شعبة، عن عاصم، عن عبد الله بن سرجس , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا سافر، قال:"اللهم إني اعوذ بك من وعثاء السفر، وكآبة المنقلب، والحور بعد الكور، ودعوة المظلوم، وسوء المنظر في الاهل والمال".
عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تو کہتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من وعثاء السفر وكآبة المنقلب والحور بعد الكور ودعوة المظلوم وسوء المنظر في الأهل والمال» اے اللہ! میں سفر کی مشقت و دشواری، سفر سے لوٹنے کے وقت کے رنج و غم، خوشحالی کے بعد بدحالی، مظلوم کی بد دعا، گھربار اور مال میں بری صورت حال سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 75 (1343)، سنن الترمذی/الدعوات 42 (3439)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 20 (3888)، (تحفة الأشراف: 5320)، مسند احمد (5/82، 83)، ویأتي برقم: 5501 - 5502 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: