احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ الْكِبَرِ
باب: بڑھاپے کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5497
اخبرنا موسى بن عبد الرحمن، قال: حدثنا حسين، عن زائدة، عن حميد، عن انس، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعوذ بهؤلاء الكلمات , كان يقول:"اللهم إني اعوذ بك من الكسل والهرم، والجبن والبخل، وسوء الكبر وفتنة الدجال، وعذاب القبر".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ذریعے پناہ مانگتے تھے، آپ کہتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والجبن والبخل وسوء الكبر وفتنة الدجال وعذاب القبر» اے اللہ! میں سستی و کاہلی، بڑھاپے، بزدلی و کم ہمتی، بخیلی و کنجوسی، بڑھاپے کی برائی، دجال کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 661) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: