احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

198: بَابُ: الْخُطْبَةِ بِعَرَفَةَ قَبْلَ الصَّلاَةِ
باب: عرفات میں نماز سے پہلے خطبہ دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3010
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، عن سفيان، عن سلمة بن نبيط، عن ابيه، قال:"رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يخطب على جمل احمر بعرفة قبل الصلاة".
نبیط رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے پہلے ایک سرخ اونٹ پر سوار ہو کر خطبہ دیتے دیکھا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 62 (1916)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 158 (1286)، (تحفة الأشراف: 1589)، مسند احمد (4/305، 306) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 1916)

Share this: