احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

197: بَابُ: التَّلْبِيَةِ بِعَرَفَةَ
باب: عرفہ میں تلبیہ پکارنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3009
اخبرنا احمد بن عثمان بن حكيم الاودي، قال: حدثنا خالد بن مخلد، قال: حدثنا علي بن صالح، عن ميسرة بن حبيب، عن المنهال بن عمرو، عن سعيد بن جبير، قال: كنت مع ابن عباس بعرفات، فقال:"ما لي لا اسمع الناس يلبون ؟ قلت: يخافون من معاوية، فخرج ابن عباس من فسطاطه، فقال:"لبيك اللهم لبيك، لبيك، فإنهم قد تركوا السنة من بغض علي".
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ عرفات میں تھا تو وہ کہنے لگے: کیا بات ہے، میں لوگوں کو تلبیہ پکارتے ہوئے نہیں سنتا۔ میں نے کہا: لوگ معاویہ رضی اللہ عنہ سے ڈر رہے ہیں، (انہوں نے لبیک کہنے سے منع کر رکھا ہے) تو ابن عباس رضی اللہ عنہما (یہ سن کر) اپنے خیمے سے باہر نکلے، اور کہا: «لبيك اللہم لبيك لبيك» (افسوس کی بات ہے) علی رضی اللہ عنہ کی عداوت میں لوگوں نے سنت چھوڑ دی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 5630) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: