احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

195: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ صَوْمِ، يَوْمِ عَرَفَةَ
باب: عرفہ کے دن (حاجی کے لیے) روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3007
اخبرني عبيد الله بن فضالة بن إبراهيم، قال: انبانا عبد الله وهو ابن يزيد المقرئ، قال: حدثنا موسى بن علي، قال: سمعت ابي يحدث، عن عقبة بن عامر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إن يوم عرفة، ويوم النحر، وايام التشريق عيدنا اهل الإسلام، وهي ايام اكل وشرب".
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یوم عرفہ یوم نحر اور ایام تشریق (۱۱، ۱۲، ۱۳ ذی الحجہ کے دن) ہم اہل اسلام کی عید ہیں اور یہ کھانے پینے کے دن ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصیام49 (2419)، سنن الترمذی/الصیام59 (773)، مسند احمد 4/152، سنن الدارمی/الصوم47 (1805) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: عرفہ کے دن روزہ کی ممانعت اس حج کرنے والے شخص کے لیے خاص ہے جو اس دن میدان عرفات میں ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: