احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

200: بَابُ: قَصْرِ الْخُطْبَةِ بِعَرَفَةَ
باب: عرفہ کے دن خطبہ میں اختصار کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3012
اخبرنا احمد بن عمرو بن السرح، قال: حدثنا ابن وهب، اخبرني مالك، عن ابن شهاب، عن سالم بن عبد الله، ان عبد الله بن عمر جاء إلى الحجاج بن يوسف يوم عرفة حين زالت الشمس وانا معه، فقال: الرواح , إن كنت تريد السنة , فقال: هذه الساعة , قال: نعم، قال سالم: فقلت للحجاج:"إن كنت تريد ان تصيب اليوم السنة فاقصر الخطبة، وعجل الصلاة"، فقال عبد الله بن عمر: صدق.
سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عرفہ کے دن جس وقت سورج ڈھل گیا حجاج بن یوسف کے پاس آئے، اور میں ان کے ساتھ تھا۔ اور کہا: اگر سنت کی پیروی چاہتے ہیں تو آؤ چلیں۔ تو حجاج نے کہا: اسی وقت، انہوں نے کہا: ہاں (اسی وقت)، سالم کہتے ہیں: میں نے حجاج سے کہا: اگر آپ آج سنت کو پانا چاہتے ہیں تو خطبہ مختصر دیں، اور نماز جلدی پڑھیں، اس پر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اس نے سچ کہا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3008 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: