احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

202: بَابُ: رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الدُّعَاءِ بِعَرَفَةَ
باب: عرفات میں دعا میں دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3014
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، عن هشيم، قال: حدثنا عبد الملك، عن عطاء، قال: قال اسامة بن زيد: كنت رديف النبي صلى الله عليه وسلم بعرفات فرفع يديه، يدعو فمالت به ناقته، فسقط خطامها، فتناول الخطام بإحدى يديه وهو رافع يده الاخرى".
اسامہ بن زید رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں عرفہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اونٹ پر سوار تھا۔ تو آپ نے دعا کے لیے اپنے ہاتھ اٹھائے، اتنے میں آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر مڑی تو اس کی نکیل گر گئی تو آپ نے ایک ہاتھ سے اسے پکڑ لیا، اور دوسرا ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے رہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 111)، مسند احمد (5/209) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: