احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

143: بَابُ: ذِكْرِ الاِسْتِتَارِ عِنْدَ الاِغْتِسَالِ
باب: غسل کرتے وقت پردہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 225
اخبرنا مجاهد بن موسى، قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، قال: حدثني يحيى بن الوليد، قال: حدثني محل بن خليفة، قال: حدثني ابو السمح، قال: كنت اخدم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فكان إذا اراد ان يغتسل، قال:"ولني قفاك، فاوليه قفاي، فاستره به".
ابو سمح (ایاد) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، تو جب آپ غسل کا ارادہ کرتے تو فرماتے: میری طرف اپنی گدی کر لو تو میں اپنی گدی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر کے آپ کو آڑ کر لیتا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 137 (376) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الطھارة 77 (526)، 113 (613)، (تحفة الأشراف: 12051) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: