احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

141: بَابُ: ذِكْرِ الاِغْتِسَالِ أَوَّلَ اللَّيْلِ
باب: رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 223
اخبرنا عمرو بن هشام، قال: حدثنا مخلد، عن سفيان، عن ابي العلاء، عن عبادة بن نسي، عن غضيف بن الحارث، انه سال عائشة رضي الله عنها: اي الليل كان يغتسل رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ قالت:"ربما اغتسل اول الليل وربما اغتسل آخره"، قلت: الحمد لله الذي جعل في الامر سعة.
غضیف بن حارث سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے کس حصہ میں غسل کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کیا، اور کبھی آخری حصہ میں کیا، میں نے کہا: شکر ہے اس اللہ تعالیٰ کا جس نے معاملہ میں وسعت اور گنجائش رکھی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 90 (226) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الصلاة 179 (1354)، (تحفة الأشراف: 17429)، مسند احمد 6/138، ویأتي عند المؤلف برقم: 405 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: