احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

142: بَابُ: الاِغْتِسَالِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ
باب: رات کے ابتدائی اور آخری حصہ میں غسل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 224
اخبرنا يحيى بن حبيب بن عربي، قال: حدثنا حماد، عن برد، عن عبادة بن نسي، عن غضيف بن الحارث، قال: دخلت على عائشة رضي الله عنها فسالتها، قلت: اكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يغتسل من اول الليل او من آخره ؟ قالت: كل ذلك"ربما اغتسل من اوله وربما اغتسل من آخره"، قلت: الحمد لله الذي جعل في الامر سعة.
غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اور ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کرتے تھے یا آخری حصہ میں؟ تو انہوں نے کہا: دونوں وقتوں میں کرتے تھے، کبھی رات کے شروع میں غسل کرتے اور کبھی رات کے آخر میں، میں نے کہا: شکر ہے اس اللہ رب العزت کا جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 17429) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: