احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

144: بَابُ: ذِكْرِ الْقَدْرِ الَّذِي يَكْتَفِي بِهِ الرَّجُلُ مِنَ الْمَاءِ لِلْغُسْلِ
باب: کتنا پانی آدمی کے غسل کے لیے کافی ہو گا؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 227
اخبرنا محمد بن عبيد، قال: حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة، عن موسى الجهني، قال: اتي مجاهد بقدح حزرته ثمانية ارطال، فقال: حدثتني عائشة رضي الله عنها، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، كان"يغتسل بمثل هذا".
موسیٰ جہنی کہتے ہیں کہ مجاہد کے پاس ایک برتن لایا گیا، میں نے اس میں آٹھ رطل پانی کی سمائی کا اندازہ کیا، تو مجاہد نے کہا: مجھ سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی قدر پانی سے غسل فرماتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 17581)، مسند احمد 6/51 (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: