احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: رَدِّ السَّلاَمِ بَعْدَ الْوُضُوءِ
باب: وضو کر کے سلام کا جواب دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 38
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا معاذ بن معاذ، قال: انبانا سعيد، عن قتادة، عن الحسن، عن حضين ابي ساسان، عن المهاجر بن قنفذ، انه"سلم على النبي صلى الله عليه وسلم وهو يبول، فلم يرد عليه حتى توضا، فلما توضا رد عليه".
مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، اور آپ پیشاب کر رہے تھے، تو آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ وضو کیا، پھر جب آپ نے وضو کر لیا، تو ان کے سلام کا جواب دیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 8 (17) مطولاً، سنن ابن ماجہ/فیہ 27 (350) مطولاً، (تحفة الأشراف: 11580)، مسند احمد 4/345، 5/80، سنن الدارمی/الاستئذان 13 (2683) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
اسناده ضعيف / د 17 ، جه 350

Share this: