احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: كَرَاهِيَةِ الْبَوْلِ فِي الْمُسْتَحَمِّ
باب: غسل خانے میں پیشاب کرنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 36
اخبرنا علي بن حجر، قال: انبانا ابن المبارك، عن معمر، عن الاشعث بن عبد الملك، عن الحسن، عن عبد الله بن مغفل، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا يبولن احدكم في مستحمه، فإن عامة الوسواس منه".
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی اپنے غسل خانے میں پیشاب نہ کرے، کیونکہ زیادہ تر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 15 (27)، سنن الترمذی/فیہ 17 (21)، سنن ابن ماجہ/فیہ 12 (304)، (تحفة الأشراف: 9648)، مسند احمد 5/56 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله فإن عامة الوسواس منه

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
اسناده ضعيف / د 27 ، ت 21 ، جه 304

Share this: