30: بَابُ: كَرَاهِيَةِ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ
باب: سوراخ میں پیشاب کرنے کی ممانعت۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 34
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: انبانا معاذ بن هشام، قال: حدثني ابي، عن قتادة، عن عبد الله بن سرجس، ان نبي الله صلى الله عليه وسلم، قال:"لا يبولن احدكم في جحر". قالوا لقتادة: وما يكره من البول في الجحر ؟ قال: يقال: إنها مساكن الجن.
عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی سوراخ میں ہرگز پیشاب نہ کرے“، لوگوں نے قتادہ سے پوچھا ؛ سوراخ میں پیشاب کرنا کیوں مکروہ ہے؟ تو انہوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ یہ جنوں کی رہائش گاہیں ہیں ۱؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 16 (29)، (تحفة الأشراف: 5322)، مسند احمد 5/82 (ضعیف) (قتادہ کا سماع عبداللہ بن سرجس سے نہیں ہے، نیز قتادہ مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، تراجع الالبانی 131)
وضاحت: ۱؎: سوراخ میں پیشاب کرنے سے منع کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سانپ، بچھو وغیرہ سوراخ سے نکل کر ایذا نہ پہنچائیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
اسناده ضعيف / د 29