احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: الْبَوْلِ فِي الطَّسْتِ
باب: طشت میں پیشاب کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 33
اخبرنا عمرو بن علي، قال: انبانا ازهر، انبانا ابن عون، عن إبراهيم، عن الاسود، عن عائشة، قالت: يقولون: إن النبي صلى الله عليه وسلم اوصى إلى علي"لقد دعا بالطست ليبول فيها فانخنثت نفسه". وما اشعر فإلى من اوصى، قال الشيخ: ازهر هو ابن سعد السمان.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مرض الموت میں) علی رضی اللہ عنہ کو وصی بنایا، حقیقت یہ ہے کہ آپ نے تھال منگوایا کہ اس میں پیشاب کریں، مگر (اس سے قبل ہی) آپ کا جسم ڈھیلا پڑ گیا۔ (آپ فوت ہو گئے) مجھے پتہ بھی نہ چلا، تو آپ نے کس کو وصیت کی؟

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوصایا 1 (2741)، المغازي 83 (4459)، صحیح مسلم/الوصیة 5 (1636)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 64 (1626)، (تحفة الأشراف: 15970)، مسند احمد 6/32، ویأتي عند المؤلف في الوصایا 2 (رقم: 3654) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: