احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ الاِسْتِطَابَةِ، بِالرَّوْثِ
باب: گوبر سے استنجاء کرنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 40
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، قال: حدثنا يحيى يعنى ابن سعيد، عن محمد بن عجلان، قال: اخبرني القعقاع، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إنما انا لكم مثل الوالد اعلمكم، إذا ذهب احدكم إلى الخلاء فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها ولا يستنج بيمينه". وكان"يامر بثلاثة احجار ونهى عن الروث والرمة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے لیے باپ کے منزلے میں ہوں (باپ کی طرح ہوں)، تمہیں سکھا رہا ہوں کہ جب تم میں سے کوئی پاخانہ جائے تو قبلہ کی طرف نہ منہ کرے، نہ پیٹھ، اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے، آپ (استنجاء کے لیے) تین پتھروں کا حکم فرماتے، اور گوبر اور بوسیدہ ہڈی سے (استنجاء کرنے سے) آپ منع فرماتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 4 (8)، سنن ابن ماجہ/فیہ 16 (313)، (تحفة الأشراف: 12859)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الطہارة 17 (65) مختصراً، مسند احمد 2/247، 250، سنن الدارمی/الطہارة 14 (701) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہاں مراد مطلق ہڈی ہے جیسا کہ دوسری روایتوں میں آیا ہے، یا یہ کہا جائے کہ بوسیدہ ہڈی جو کسی کام کی نہیں ہوتی جب اسے نجاست سے آلودہ کرنے کی ممانعت ہے تو وہ ہڈی جو بوسیدہ نہ ہو بدرجہ اولیٰ ممنوع ہو گی۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: