احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي انْتِبَاذِ الْبُسْرِ وَحْدَهُ
باب: صرف ادھ کچی کھجور کی نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5574
اخبرنا محمد بن عبد الله بن عمار، قال: حدثنا المعافى يعني ابن عمران، عن إسماعيل بن مسلم، عن ابي المتوكل، عن ابي سعيد الخدري، ان النبي صلى الله عليه وسلم:"نهى ان ينبذ التمر والزبيب، والتمر والبسر، وقال:"انتبذوا الزبيب فردا، والتمر فردا، والبسر فردا"، قال ابو عبد الرحمن: ابو كثير اسمه يزيد بن عبد الرحمن.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور کشمش (سوکھے انگور) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: کشمش کی الگ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابوکثیر کا نام یزید بن عبدالرحمٰن ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5571 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: