احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: تَأْوِيلِ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا}
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور کھجوروں اور انگوروں کے کچھ پھلوں سے تم نشہ آور مشروب اور اچھا (حلال و عمدہ) رزق تیار کرتے ہو“ کی تفسیر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5575
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن الاوزاعي، قال: حدثني ابو كثير. ح، وانبانا حميد بن مسعدة، عن سفيان بن حبيب، عن الاوزاعي، حدثنا ابو كثير، قال: سمعت ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الخمر من هاتين، وقال سويد: في هاتين الشجرتين: النخلة والعنبة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خمر (شراب) ان دو درختوں سے (بنتی) ہے، (اور سوید کی روایت میں ہے کہ شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الٔوشربة 4 (1985)، سنن ابی داود/الأشربة 4 (3678)، سنن الترمذی/الأشربة 8 (1875)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 5 (3378)، (تحفة الأشراف: 14841)، مسند احمد (2/279، 408، 409، 474، 496، 517، 518، 526)، سنن الدارمی/الأشربة 7 (2141) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں (تمہیں غور کرنا چاہیئے) جن سے تم نشہ آور چیزیں اور بہترین روزی بناتے ہو (النحل: ۶۷)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: