احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: انْتِبَاذِ الزَّبِيبِ وَحْدَهُ
باب: صرف کشمش (خشک انگور) کی نبیذ بنانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5573
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن عكرمة بن عمار، قال: حدثنا ابو كثير، قال: سمعت ابا هريرة، يقول:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يخلط البسر والزبيب، والبسر والتمر"، وقال:"انبذوا كل واحد منهما على حدة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھ کچی کھجور اور کشمش، ادھ کچی کھجور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 5 (1989)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 11 (3396)، (تحفة الأشراف: 14842)، مسند احمد (2/ 445، 526) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: